عدالت نے ہھتکڑی لگا کر جیل بھیجا تو بھی فیصلہ قبول ہوگا،وزیراعظم

اسٹاف رپورٹ
لاہور : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کا ہر صورت احترام کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  اگر انہیں ہتھکڑی لگا کر جیل بھیجا گیا تو بھی فیصلہ قبول کرلیں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا ہے کہ رواں سال ملکی تاریخ کا بے مثال بجٹ پیش کریں گے۔ سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے۔عدالت نے بلایا ہے اور مجھے جانا ہے۔ ہمیں ملک کے خلاف کسی سازش کی ضرورت نہیں

لاہور میں ریلوے کی نجی شعبے کے اشتراک سے چلنے والی پاک بزنس ٹرین کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے خلاف قرارداد کی مخالفت نہیں ۔


اگرکسی کو نئے انتخابات کا شوق ہے تو بجٹ کے بعد بات کریں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کمیٹی قائم کردی ہے۔ اب پٹرولیم کی قیمتوں کا جائزہ وزارت خزانہ لے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ وزیر اعظم ہوں۔ سماء

نے

فیصلہ

sargodha

کر

package

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div