شامی حکومت جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے

U.S. President Barack Obama and Russian President Vladimir Putin meet at the United Nations General Assembly in New York

ماسکو: امریکا اور روس نے شامی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چند ہفتے قبل طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی پاس داری کرے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے مشترکہ بیان میں روس نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ شام کے حکام کو پابند کرے گا کہ ان علاقوں کی فضائی حدود کے اوپر پروازیں کم کردے جہاں شہریوں کی کثیر تعداد آباد ہے یا وہ علاقے جہاں جنگ بندی میں شریک فریق مکین ہیں۔

مزید پڑھیں؛ حلب میں جنگ بندی میں مزید 48 گھنٹے کی توسیع

امریکا نے کہا ہے کہ وہ خطے کے اتحادیوں کی حمایت اور اعانت بڑھا دے گا، تاکہ ان کی سرحدوں کے اندر دہشت گرد تنظیموں کے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت، اسلحہ یا مالی امداد گھٹائی جائے۔

Civil defense members work at a site hit by an airstrike in the rebel held area of Aleppo's Baedeen district

واضح رہے کہ ان دونوں ممالک کے زور پر ہی شامی حکومت اور صدر بشار الاسد کے خلاف برسر پیکار باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اب بھی اس کی فریقین کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ سماء/اے پی پی

RUSSIA

ceasefire agreement

bashar al assad

terrorist groups

Tabool ads will show in this div