وزیراعظم جمعہ کو ایوان میں آ کر اپوزیشن کو اعتماد میں لیںگے

Pervez Rashid

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کئی مرتبہ اس ایوان کے رکن رہ چکے ہیں، وہ اس ایوان میں پہلے بھی بات کرتے رہے ہی، اب بھی کریں گے، اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر وزیراعظم جمعہ کو ایوان میں جواب دیں گے۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے پارلیمنٹ کا ماحول اچھا بنانے کی کوشش کی ہے جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم کئی مرتبہ اس ایوان کے رکن رہ چکے ہیں وہ پہلے بھی آتے رہے ہیں۔ انہیں یہاں بات کرکے خوشی ہوتی ہے اور بات سن کر بھی وہ خوش ہوتے ہیں۔

national_assembly2-680x366

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے مطالبہ پر کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا گیا اور دونوں اطراف کے ٹی او آرز پر مل بیٹھ کر بات کرنے کی بات کی گئی۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی سچائی کمیشن کے سامنے پیش کریں مگر کل سے اپوزیشن نے کمیشن کی بات کم کرکے وزیراعظم کے ایوان میں آنے پر زور دینا شروع کردیا ہے۔

PM Kind To MNAs Isb Pkg 05-05

پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کے حوالے سے اجلاس میں جانا ہے۔ بدھ کو انہوں نے تاجکستان جانا ہے۔ جمعہ والے دن وزیراعظم ایوان میں آکر اٹھائے گئے سوالات کے جواب دیں گے۔ اپوزیشن کو اس وضاحت کے بعد واک آﺅٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ جمعہ کو ہی اپوزیشن ایوان میں آئے گی۔ اس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آﺅٹ کرگئے۔ سماء/اے پی پی

national assembly session

PM Nawaz Sharif

panama papers

Minister of Information

opposition walkout

Tabool ads will show in this div