کرم ایجنسی جھڑپ،نوشہرہ کارہائشی سپاہی محمد سہیل شہید

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
نوشہرہ : پاک فوج کے جوانوں کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے ساتھ


جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں میں نوشہرہ کا رہائشی پاک فوج کا جوان محمد سہیل بھی شامل تھا،


جس کی ایک ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ دکھ کے باوجود گھرانے کو سہیل کی شہادت پر فخر ہے۔

ملک و قوم کی خاطر پاک فوج کے جوان شجاعت، قربانی اور شہادت کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔


یکم فروری کو کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہادت کا رتبہ پانے والوں میں پاک فوج کا جوان نوشہرہ کے علاقے مخب باندہ کا رہائشی محمد سہیل بھی شامل تھا۔


چار سال پہلے پاک فوج میں بھرتی ہونے والے سہیل کے والد پاک فوج میں صوبیدار ہیں اور پانچ بچوں میں سب سے بڑے بیٹے سہیل کی شہادت پر انہیں فخر ہے۔

شہید محمد سہیل تمام رشتے داروں کی آنکھ کا تارا تھا۔ یکم جنوری کو اس کی دھوم دھام سے شادی ہوئی تھی۔


اپنی شادی کی رسمیں جاری تھیں لیکن گھرانے کو یہ صدمہ برداشت کرنا پڑا۔ بیوہ کے ساتھ ساتھ سہیل کے رشتے دار بھی المیے پر اشکبار ہیں۔

دکھی ہونے کے باوجود محمد سہیل کے رشتے دار پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سہیل دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے


شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوا جس پر انہیں فخر ہے۔ وہ دہشت گردوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ سماء

شہید

hsbc

pregnant

partition

Tabool ads will show in this div