اپوزیشن جماعتیں کل وزیراعظم سے وضاحت مانگیں گی

Jahangir Tareen Sot 28-10

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف سے سوالات کی صورت میں وضاحت مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کیلئے سوالنامہ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کیلئے سوالنامہ تیار کرنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرخان ترین نے بتایا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مشاورت سے کل تک سوالنامہ تیار کر لیں گی۔ سوالنامے میں وزیراعظم نوازشریف سے پوچھیں گے کہ پیسہ کہاں سے آیا اور بیرون ملک کیسے بھجوایا گیا۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کیلئے سوالنامہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس میں پاناما منتقل کی گئی رقم پر ٹیکس ادائیگی کا بھی پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں موجودگی نہیں ،سوالوں کے جواب چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کی جانب سے وزیراعظم کی جمعہ کو قومی اسمبلی میں آمد سے متعلق بیان پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی متوقع آمد خوش آئند ہے لیکن اپوزیشن اس وقت تک مطمئن نہیں ہوگی جب تک سوالنامے کا جواب نہیں ملے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں مزید کہا کہ آف شور کمپنیاں بنانا غیر قانونی نہیں لیکن یہ بتایا جائے کہ اس کے لیے فنڈز کہاں سے آئے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے اچھا تعلق ہے مگر اب تک اپوزیشن سے ان کا رابطہ نہیں ہوا۔ سماء

PTI

national assembly session

JAHANGIR TAREEN

PM Nawaz Sharif

opposition parties

Panama leaks

questions for pm

Tabool ads will show in this div