شہربےمثال میں برستی بوندوں نےشہرکی خوبصورتی کوچارچاندلگادیئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں رم جھم نے اس کے حسن کو چار چاند لگادیئے ہیں۔


زندہ دل شہری موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات پر امڈ آئے۔ شہر بے مثال میں بارش سے ہر طرف حسن بکھر گیا۔

آسمان سے اترتی گنگناتی بوندیں شہر بے مثال میں ہر اہل ذوق کو دعوت نظارہ بخشتی ہیں، بارش نے منظر سے گرد کی چادر اتاری تو رنگ برنگے اُجلے مناظر نے ہر ذی روح کو مسحور کرلیا۔


بھیگی رت نے چہار سو ترو تازگی کا احساس بکھیر دیا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے گھروں سے باہر نکل آئی۔

دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ شہری سرد موسم میں گرما گرم پکوان بھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔


مارگلہ کے سر سبز و شاداب پہاڑوں میں گھرے شہر بے مثال کا موسم غیر یقینی ہے، تاہم اس کا سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنا سو فیصد یقینی ہے۔ سماء

میں

convention