ناقص ادویات، مزید دو مریض چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد135ہوگئی

اسٹاف رپورٹ
لاہور :  ناقص دوا سے اموات کے ذمہ داروں کا تعین اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ لاہور میں مزید 2 مزیض انتقال کر گئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 135 ہو گئی ہے۔


پی آئی سی سے آئسو ٹیب کی فراہمی کا ریکارڈ غائب کردیا گیا ہے۔ جب کہ امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو افروز فارما کی ادویات کھانے سے روک دیا۔
 
پی آئی سی سے ملنے والی مفت ادويات سے بے گناہوں کی اموات جاری ہیں،جب کہ اموات کا سبب بننے والی آئیسو ٹیب کے مضر صحت قرار دیئے گئے بیج کی وصولی کا ریکارڈ پی آئی سی سے غائب کردیا گیا ہے۔


معاملے کی چھان بین کیلئے بنائی گئی حکومتی ٹيميں بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔ ادھر متاثرہ مريض متبادل ادويات کے حصول کے لئے پريشان اورسراپا احتجاج ہيں۔

پی آئی سی کے معطل ڈاکٹروں کی بحالی کا وعدہ پورا نہ ہونے پر ينگ ڈاکٹرز بھی حکومت سے نالاں ہيں۔


انتظامی عہدے خالی ہونے سے پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيالوجی ميں کئی اہم امور التوء کا شکار ہيں۔ ادويات کو مضر صحت قرار دئيے جانے پر ڈاکٹروں نےخود کو معاملے سے بری الذمہ قرارديا ہے۔

پنجاب میں دواؤں کے ری ایکشن سے اموات کے بعد سوڈان، سیرالیون، سری لنکا اور افغانستان نے پاکستان سے ادویات کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔


جب کہ امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور عملے کے ارکان کو افروز فارما سیوٹیکل کی ایک سوستائیس ادویات کھانے سے روک دیا گیا ہے۔


ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ آئیسو ٹیب نامی دوا انتہائی مضرصحت ہے۔ جن امریکی شہریوں نے افروز کمپنی کی دوا استعمال کی ہے۔ وہ فوراً معالج سے رجوع کریں۔ سماء

کی

arabs

style

solar

filter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div