پی ٹی آئی جلسےمیں ماڈل عینی سےبدتمیزی،بھاگ کرجان بچائی

Pti Jalsa Women Psh 09-05 پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں ہونے والے جلسے میں بھی کارکنان ہتھے سے اکھڑ گئے اور ماڈل عینی خان کو گھیرے میں لے کر خاتون سے بدتمیزی کی، جس کے بعد تماشا لگ گیا۔ مزید دیکھیں اس ویڈیو میں: پی ٹی آئی جلسے میں پھر لڑکی سے بدتمیزی پاکستان تحریک انصاف کے جذباتی کارکنان پارٹی کیلئے خطرہ بننے لگے، جلسے میں جہاں لڑکیاں نظر آئیں پارٹی کے متوالے ایسے جذباتی ہوئے کہ تہذیب کی تمام حدیں پار ہی کر جاتے۔ پہلے اسلام آباد، پھر لاہور اور اب پشاور میں بھی ملے جلے مناظر اور حراساں کرنے کے واقعات رونما ہوئے۔ سماء کے مطابق پشاور میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، جہاں ماڈل عینی خان نے اپنی جھلک کیا دکھائی کارکنان آپے سے باہر ہوگئے اور ماڈل عینی پی ٹی آئی کارکنوں نے نرغے میں پھنس گئیں، جس کے بعد وہی ہوا جس کا ڈر تھا، خاتون کو گھیرے میں پا کر کھلاڑیوں کی ماڈل عینی خان سے بدتمیزی شروع ہوگئی۔ کارکنوں نے پیچھا کرتے ہوئے بدتمیزی شروع کردی اور ماڈل عینی خان کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔ جلسے کے شرکاء نے خاتون کے ساتھ وہ ہی کیا جو اس سے پہلے پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کے ساتھ ہوتا آ رہا تھا۔ دوسری جانب ماڈل عینی کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے خصوصی طور پر ملنا چاہتی تھیں اور عمران خان سے شادی کی خواہش مند ہیں، عینی کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو انگوٹھی کا تحفہ دینے آئی ہیں۔ مزید دیکھیں : لاہور جلسے میں خواتین کیساتھ انتہا کی بدتمیزی سماء سے خصوصی گفت گو میں ماڈل عینی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بڑی فین ہوں اور شادی کیلئے پرپوس کرنا چاہتی ہوں اور عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں۔ سماء

IMRAN KHAN

ring

PTI jalsa

Manhandling at PTI Jalsa

Peshawar Jalsa

Annie Khan

Tabool ads will show in this div