پنجاب کےکاشتکاروں کواس باربھی گندم کی مناسب قیمت نہ مل سکی

May 09, 2016
Wheat Growers Problems Lhr Usman Pkg 04-05 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Wheat-Growers-Problems-Lhr-Usman-Pkg-04-05.mp4"][/video]

لاہور: پنجاب ميں گندم کے کاشتکاروں کو اس بار بھی فصل کی مقررہ قیمت نہ مل سکی۔سرکاری عملے کي نااہلي کے باعث کسان سستے داموں گندم بیچنے پرمجبورہیں۔

پنجاب میں فصل سے بھرپور گندم کے لہلہاتے کھیت ہرسوں نظر آتے ہیں۔اس دفعہ دوکروڑٹن کے قريب پيداوار تو ہوگئی مگر دن رات ایک کرنے والا کسان اس سے فائدہ نہ اٹھاسکا۔

سرکاري خريداري مراکز پر مڈل مين کا راج ہے۔کسان کو تيرہ سو روپے في چاليس کلوگرام قيمت کي بجائے  ساڑھے گيارہ سو سے بارہ سو روپے تک ٹرخايا جارہا ہے۔۔

سڑک کنارے گندم کي خريد و فروخت کرنے والے افراد اپنے اس عمل کو غلط نہيں سمجھتے۔ان کے مطابق جب حکومت خريداري نہيں کرے گي تو کوئي نہ کوئي تو کسان کي فصل اٹھائے گا۔

حکومت پنجاب نے کسانوں سے چاليس لاکھ ٹن گندم کي خريداري کے لئے ايک سو تيس ارب روپے مختص کيے ہوئے ہيں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ موثر خريداري مہم نہ ہونے کي وجہ سے ان کو گندم سستي بيچني پڑ رہي ہے۔  سماء

PUNJAB

Tabool ads will show in this div