عمران فاروق قتل کیس؛عدالت کا وفاق،تفتیشی افسر سے جواب طلب

May 09, 2016

Imran-Farooq11-680x441

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر وفاق اور تفتیشی افسر سے سترہ مئی تک جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی۔

معظم علی کے وکیل منصور آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم معظم قاتلوں کا سہولت کار ہے۔ معظم کے خلاف براہ راست قتل کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ مقدمے کا فیصلہ آنے تک ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں؛ عمران فاروق قتل کیس؛ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت خارج

عدالت نے وفاق اور مقدمے کے تفتیشی افسر شہزاد ظفر چوہدری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سترہ مئی تک جواب مانگ لیا۔ عدالت نے مقدمے کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ سماء

imran farooq murder case

Tabool ads will show in this div