محکمہ موسمیات کی ملک میں شدید گرمی کی پیشگوئی

Hot-Weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، تاہم راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت چند علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، فاٹا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا، تاہم سرگودھا، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں تیس جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

met department

weather forecast

rain expected

hot and dry weather

Tabool ads will show in this div