شارع فیصل پر تیزرفتار کار کیساتھ حادثہ،ایک شخص جاں بحق
کراچی: کراچی کی شارع فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس سے کار ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب تیزرفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکراگئی۔ گاڑی الٹنے سے ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔
حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کار حادثے کے بعد اسی روڈ پر واٹر ٹینکر بھی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا تھا۔ سماء