کشمیری رہنماؤں کا ہفتہ شہادت منانے کا اعلان

Hurriyat Conference Chairman Mirwaiz Umar Farooq during a press conference in Srinagar on May 21, 2014. (Photo: IANS) سرینگر : میر واعظ عمر فاروق نے بھر پورطریقے سے ہفتہ شہادت منانے کا اعلان کردیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشمیری رہنما اور مقبوضہ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ منائے جانے والے ہفتہ شہادت کو بھر پورطریقے سے کامیاب بنائیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ہفتہ شہادت کے سلسلے میں سرینگر میں منعقدہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ حریت رہنماﺅں اور اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارت تسلط کے خلاف ہم کشمیری بھر پور طریقے سے اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ اے پی پی/ سماء

HELD KASHMIR

Mirwaiz Umar Farooq

Kashmiri Leaders

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div