ناقص ادویات،مزید تین مریض انتقال کرگئے، ہلاکتوں کی تعداد139ہوگئی

اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور میں ناقص ادویات کے ردعمل سے مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے اور اموات ایک سو انتالیس ہوگئی ہیں۔ مشکوک کمپنیوں کے خلاف شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔


جاں بحق مریضوں کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ جب کہ دوسری طرف افروز فارما کمپنی کے دو ڈائریکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے گئے ہیں۔


پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ملنے والی مفت ادویات کے مبینہ ری  ایکش سے ہلاکتوں کاسلسلہ ابھی تک رک نہیں سکا


جبکہ پنجاب حکومت اورطبی ماہری ن کا دعویٰ ہے کہ ردعمل کا سبب بننے والی دوا آئسو ٹیب کا اینٹی ڈوٹ دری افت ہونے کےبعد مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

دوسری  جانب متبادل ادویات کے حصول کیلئے پی آئی سی آنیوالے مری ضوں نےملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


حکومتی ٹیموں کی جانب سے تحقیقات تو جاری  ہیں تاہم ابھی تک ذمہ داروں کا حتمی طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔


ادھر جاں بحق ہونے والے مریضوں کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائیگی جو ذمہ داروں کے تعین میں مدد گارثابت ہوگی۔ سماء

کی

Inqilab March

evacuated

style

solar

filter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div