ترکی کی شام میں بمباری، داعش کے 55 شدت پسند ہلاک

May 08, 2016

Turkish army tanks take up position on the Turkish-Syrian border near the southeastern town of Suruc in Sanliurfa province

انقرہ : ترکی نے شام کے شمالی علاقے میں گولہ باری کرکے داعش (آئی ایس) کے 55 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا، کارروائی ترک علاقوں میں راکٹ حملوں کے بعد کی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کئی ہفتوں سے شام میں موجود داعش شدت پسندوں کی جانب سے ترکی کے سرحدی علاقوں پر راکٹ حملے کئے جارہے تھے جس کے جواب میں ہفتے کی شام ترک آرٹلری نے شام کے شمالی علاقوں میں بمباری کی۔

شام کے علاقوں سوران، تل ال حسن سمیت مختلف علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر ترک حملوں میں کم از کم 55 شدت پسند ہلاک ہوگئے، بمباری میں دہشت گرد تنظیم کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقے سے ترک سرحدی قصبے کلیس میں گزشتہ ہفتے سے مسلسل راکٹ داغے جارہے تھے۔

ترک فوجی حکام کے مطابق وقفے وقفے سے داعش راکٹ حملوں کا جواب دیا جارہا تھا تاہم آئی ایس کے موبائل ٹارگٹ کو نشانہ بنانا مشکل تھا، سرحد کی حفاظت کیلئے مغربی اتحادیوں سے مزید تعاون درکار ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک علاقوں میں داعش کے حملوں سے اب تک کم از کم 20 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوچکے ہیں۔

DAESH

Daish

Tabool ads will show in this div