ٹی او آرز پر کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں،نواز،شہباز ملاقات

Nawaz & Shahbaz رائے ونڈ : وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملاقات میں اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ تمام اتحادیوں کو ہر مسئلے پر ساتھ لے کر چلا جائے گا، تاہم ٹی او آرز پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔ سماء کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنی رہائش پر ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو اپوزیشن کی جانب سے دیئے جانے والے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پر ہونے والی گفت گو کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شریف برادران نے پاناما لیکس کے معاملے پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے پر اتفاق کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز سے متعلق اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیلئے تیار ہیں، تاہم ٹی او آرز پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔ سماء

PTI

cm punjab

RAIWAND

Panama leaks

Tabool ads will show in this div