جمہوریت اسلام آباد کے ایوانوں میں نہیں مقامی سطح پر ہونی چاہئے، مصطفیٰ کمال

Mustafa Kamal Speech PSP Jalsa Sukkur 08-05

سکھر: مصطفیٰ کمال کہتے ہیں جمہوریت اسلام آباد کے ایوانوں میں نہیں مقامی سطح پر ہونی چاہئے، جس پارٹی میں تھے وہاں نفرتیں سکھائی گئیں، بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا۔

سکھر میں خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہر لیڈر کہتا ہے مجھے اختیار دو مسئلے حل کروں گا، آج تک نہ پینے کا پانی ملا نہ ہی سیوریج کا نظام ٹھیک ہوا، سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، تھر میں ماؤں کی گود میں بچے دم توڑ رہے ہیں، بچوں کیلئے کھانا ہے نہ اسپتالوں میں دوائیں۔

موجودہ جمہوری نظام پر تنقید کرتے ہوئے وہ بولے کہ جمہوریت اسلام آباد کے ایوانوں میں نہیں ہونی چاہئے، جمہوریت گلیوں اور دیہات میں ہونی چاہئے۔

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس پارٹی میں تھے وہاں نفرتیں سکھائی گئیں، بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ہمارے لیڈروں نے 30 سال سے لوگوں کو دشمن بنایا، اپنا مفاد آیا تو جس سے لڑایا اس سے خود دوستی کرلی۔ سماء

AltafHussain

SUKKUR

PSP

MustafaKamal

LocalGovernment

Tabool ads will show in this div