کپتان جھوٹ بنانےوالی فیکٹریوں کےہاتھوں یرغمال ہیں

APP43-07InfoMinister-Rawalpindi-696x385 راول پنڈی : پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران ابھی عمرہ سے واپس آئے ہیں،افسوس اپنی خامیوں پر نظر نہیں ڈالتے، عمران خان ہر روز جھوٹ کی ایک سیریز کے بغیر نہیں رہ سکتے،مسئلہ یہ ہے کہ کپتان جھوٹ بنانے والی فیکٹریوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ راول پنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ” راول ایکسپو“کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سیاسی مخالفین کو نہ بھولے اور پھر کپتان کو یاد کر بیٹھے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم پر انتخابی دھاندلی کا الزام لگانے والے اب ایک نئے الزام کے ساتھ سامنے آئے ہیں، پاناما پیپرز میں کسی بھی جگہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام نہیں ہے اور اس کی وضاحت بھی آگئی ہے لیکن پھر بھی استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی سرخرو ہوئے اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے، اپوزیشن کے ٹی او آرز میں اس بات کا کہیں ذکر نہیں جس کا عمران خان روزانہ اپنے منہ سے کہتے ہیں، سال2018میں قوم کو ایک روشن، محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے محنت سے بنائی گئی ساکھ کوئی نہیں چھین سکتا اور مسلم لیگ (ن) نے اپنی ساکھ محنت سے بنائی ہے اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتان جھوٹ بنانے والی فیکٹریوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، عمران خان ہر روز جھوٹ کی ایک سیریز کے بغیر نہیں رہ سکتے، گورنر ہاؤس کی تزئین نو ہو رہی ہے، کسی نجی رہائشگاہ کی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بےبنیاد الزام پر شرمسار ہونا چاہیے، عمران ابھی عمرہ سے واپس آئے ہیں،افسوس اپنی خامیوں پر نظر نہیں ڈالتے۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

ALLEGATIONS

PERVAIZ RASHEED

Panama leaks

Tabool ads will show in this div