قومی ادارہ اطفال، ڈاکٹروں کی غفلت سے تین سالہ بچہ جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ساڑھے تین سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ ورثاء نے احتجاج اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

ساڑھے تین سالہ  اریب حادثہ میں زخمی ہوا تھا۔ اہل خانہ پہلے اسے سول اسپتال لے گئے اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر این آئی سی ایچ میں داخل کرادیا،جہاں وہ دم توڑ گیا۔


لواحقین نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگا کر احتجاج کیا اور وارڈ کے شیشے توڑ دیے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ عملے نے بچے کو آکسیجن تک فراہم نہیں کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر این آئی سی ایچ نے لواحقین کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیورو سرجری کا کیس تھا اور انہوں نے والدین کو بتادیا تھا کہ یہاں اس کا صحیح علاج میسر نہیں بچے کو  جناح اسپتال لے جائیں۔

اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی مبینہ غفلت سے کسی مریض کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔  لیکن ایسے واقعات کا نوٹس نہ لینے پر صورت حال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ سماء

کی

Edhi

سے

Inqilab March

Tabool ads will show in this div