بینظیر قتل کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی

اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ چھ  گواہوں کو آئندہ سماعت پر حاضری کیلئے دوبارہ سمن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہد رفیق نے اڈیالہ جیل میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر بیانات قلمبند کروانے کیلئے گواہان عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔

فاضل عدالت نے چھ گواہان ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر زمان، ڈی ایس پی اشتیاق شاہ، اے ایس آئی محمد نواز، سب انسپکٹرز جاوید اقبال لودھی، ضمیر احمد اور کانسٹیبل محسن خان کو طلبی کے سمن دوبارہ جاری کرتے ہوئے سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کر دی۔ سماء

کی

premier

کیس

damaged

Tabool ads will show in this div