شہراقتدارمیں سیاسی ماحول گرم،دونوں ایوانوں کااجلاس آج،20ویں ترمیم پربحث کاامکان

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج شام  ہو رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں بیسویں آئینی ترمیم پر بھی بحث کا امکان ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا جا چکا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے چھ نکاتی ایجنڈے میں بیسویں آئینی ترمیم کا بل بھی شامل ہے۔


اس کے ساتھ حکومتی قرضوں اور رہائشی منصوبوں میں تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی بات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بیسویں آئینی ترمیم پر مسلم لیگ نون کی چار میں سے تین شرائط مان چکی ہے، لیکن انتخابات کے لئے نگران سیٹ اپ کی تجویز پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔ سماء

asma

stanford

royals

promise

Tabool ads will show in this div