دواہم رہنماؤں کےدرمیان بےرخی کی ہیٹرک ہوگئی
گورنر سندھ اور متحدہ رہنما فاروق ستار کے درمیان بے رخی کی ہیٹرک ہوگئی۔کراچی میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق سیمینارمیں ایک ہی وقت کے بلاوے پر دونوں الگ الگ وقت آئے۔ جن میں کبھی گاڑھی چھنتی تھی، وہ آج ایک دوسرے کو پہچاننے سے بھی گئے۔ گورنر سندھ اور ایم کیوایم رہنما فاروق ستار جہاں ملتے ہیں انجان بن جاتے ہیں۔ سماء