فیکٹری میں ہلاکتوں کے زمہ دارشہبازشریف، حمزہ شہباز ہیں، راجہ ریاض
اسٹاف رپورٹر
لاہور: پيپلز پارٹی پنجاب کے رہنما راجہ رياض نے کہا ہے کہ فيکٹری ميں بوائلر پھٹنے سے ہلاکتوں کے ذمہ دار وزير اعلی شہباز شريف اور حمزہ شہباز ہيں۔
لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ رياض کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس ہے کہ سپيکر اور راناثناء اللہ کے وعدے کے باوجود وزير اعلی پنجاب اسمبلی نہيں آرہے اسمبلی اجلاس ميں وزير قانون نے يقين دہانی کرائی تھی کہ وزير اعلی خود آکر ناقص ادويات پر ہونے والی بحث کو سميٹيں گے انکا کہنا تھا کہ وزير اعلی توبہت اڑيل ہيں وزير قانون بھی ديکھيں اور استعفی دے ديں۔
ايک سوال کے جواب ميں راجہ رياض کا کہنا تھا کہ ايسی فيکٹری جو ڈی سی اور پنجاب حکومت کے کاغزوں ميں سيل تھی وہ کيسے چل رہی تھی ميری اطلاعات کے مطابق يہ فيکٹری حمزہ شہباز نے چلوائی تھی وزير قانون کی يقين دہانی کے باوجود وزير اعلی کے اسمبلی نہ آنے پر آج تحريک استحقاق جمع کرائيں گے۔