صادق خان نے لندن میئر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

BRITAIN-POLITICS-LONDON-MAYOR

لندن: لیبر پارٹی کے ممبر اور پاکستانی نژاد صادق خان نے لندن کے میئر کا حلف اٹھا لیا ہے، صادق خان لندن کے پہلے مسلم میئر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے کونسلز کے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان نے لندن کے میئر کا حلف اٹھا لیا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ لندن کی حکمرانی کا تاج کسی پاکستانی کے سر پر سجا ہے۔

مزید پڑھیں؛ برطانوی تاریخ میں پہلی بار،مسلم میئرصادق خان منتخب

حلف برداری تقریب میں لندن کے میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اپنی کامیابی کا یقین نہیں آرہا لیکن لندن کا میئر بننے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا لندن کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔

BRITAIN-POLITICS-LONDON-MAYOR

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 124 کونسلز کی 2743 سیٹوں کیلئے پولنگ ہوئی جس میں لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی، پی سی، ایل ڈی اور یو کیپ نے حصہ لیا۔

لندن میئر کے انتخاب کیلئے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق صادق خان 44 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ زیک گولڈ سمتھ صرف 35 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

comp-khan-goldsmith-680x453

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار کوئی مسلم شخص یورپ کے کسی ملک کے درالحکومت کا میئر بنا ہے۔ مبصرین اسکی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ لندن میں میئر کے انتخاب کیلئے بدترین مہم چلائی گئی جس میں مسلمانوں کو دہشتگردی جیسے واقعات سے جوڑا گیا اور اسکا نقصان ہوا۔ سماء

Conservative party

Sadiq Khan

London Mayor

Labour Party

Tory Zac Goldsmith

oath ceremony

Tabool ads will show in this div