فریحہ پرویز کا طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

May 07, 2016
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Fariha-Javed-Lhr-Atif-Pkg-07-05.mp4"][/video]

fariha-nouman

لاہور: پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہر سے طلاق کےلئےعدالت سے رجوع کرلیا ہے، فریحہ پرویز اور گلوکار نعمان جاوید کی شادی جنوری میں ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہر نعمان جاوید سے طلاق کےلئے عدالت سے رجوع کیا ہے جس پر عدالت نے نعمان جاوید کو 12 جون کےلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

13082512_1197995340219649_2463999607564820930_n

"دل ہوا بوکاٹا " گانے سے شہرت پانے والي فریحہ پرویز اور نوجوان گلوکار نعمان جاوید کي شادي کي خبريں رواں برس سامنے آئيں۔ ليکن چند ماہ ميں ہی دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے۔

فریحہ پرویز کہتی ہیں کہ نعمان جاوید میرے حقوق پورے نہیں کر رہا تھا اسلئے میں نعمان کےساتھ زندگی مزید نہیں گزار سکتی۔

nouman-javaid

واضح رہے کہ اس سے پہلے ازدواجي زندگي سے تنگ آکر نعمان جاوید خودکشي کي کوشش بھي کرچکے ہيں۔ سماء

Tabool ads will show in this div