پاکستان کبڈی کا ایشین چیمپئن شپ بن گیا

May 06, 2016
Pak Win Kabaddi Trophy 06-05 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Kabbadi-Final-0800-Pkg-06-05.mp4"][/video] واہ کینٹ: واہ کینٹ میں شاہینوں کی واہ واہ ہوگئی جب قومی کھلاڑیوں نے بھارتی شیروں کو دھول چٹا کر تیسری ایشین کبڈی چیمپئین شپ جیت لی ۔ واہ کینٹ راولپنڈی کا میدان تھا اور سامنے روایتی حریف ہندوستان پاکستانی شاہینوں کے حوصلے آسمانوں کو چھورہے تھے۔ فائنل میں پاکستانی کبڈرز شروع سے ہی چھائے رہے۔ اور کسی بھی موقع پر بھارتی پہلوانوں کو میچ پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ پہلے ہاف میں پاکستان کو پندرہ کے مقابلے میں چوبیس پوائنٹس سے برتری رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیکہ جمائے رکھا اور مقابلہ پچاس اکتیس سے جیت کر ایشین کبڈی کا ٹائٹل جیت لیا۔ سماء