کراچی میں پولیس کا جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ،ملزمان گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں بھی جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
ملیر میں ایک جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مارکر مالک سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
لاہور میں ناقص ادویات کے ری ایکشن سے اموات کے بعد جعلی دوائیں بنانے والوں کی شامت آگئی ہے۔
کراچی پولیس نے ملیر کینٹ کے علاقے گلشن مہران میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا اور جعلی دوائیاں اور کھاد کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس نے فیکٹری کے مالک سمیت چارملزمان کو گرفتار کرکے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سماء