پندرہ سالہ امبرین کو جلانے کا واقعہ،وکلاء،شہریوں کا احتجاج

May 06, 2016
Protest ABT 06-05 ایبٹ آباد : ایبٹ آباد ميں پندرہ سالہ لڑکی امبرین کو زندہ جلا جانے کيخلاف وکلاء سميت شہريوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ایبٹ آباد کے علاقہ مکول میں جلائی جانے والے پندرہ سالہ امبرین کے واقعہ کے خلاف وکلاء برادری اور شہريوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی شاہین چوک سے نکلی اور ہائیکورٹ بلڈنگ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، احتجاجی ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ بار کے صدر صابر تنولی کررہے تھے، وکلاء نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء

rally

AMBREEN

honor killing

Tabool ads will show in this div