قائم مقام افغان وزیر دفاع خفیہ ایجنسی کے سربراہ مقرر

May 06, 2016
Stanikzai کابل : افغان صدر اشرف غنی نے قائم مقام وزیر دفاع معصوم اسٹینکزئی کو خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کا سربراہ مقرر کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے نیٹو کمانڈرز کے حمایت یافتہ معصوم اسٹینکزئی کو نیشنل ڈارئیکٹوریٹ آف سیکیوٹی (این ڈی ایس) کا سربراہ مقرر کردیا۔ معصوم کا بحیثیت انتخاب گزشتہ رات عمل میں لایا گیا، تاہم آزاد ذرائع سے اس تقرری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ معصوم اسٹینکزئی کا شمار اشرف غنی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، جنہیں افغان صدر کا خاص اعتماد حاصل ہے۔ 56696406b6d85 سابق این ڈی ایس سربراہ رحمت اللہ نبیل کی دسمبر میں وزارت سے علیحدگی کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔ رحمت اللہ نیبل نے افغان صدر سے پاکستان کی جانب جھکاؤ اور دوستانہ رویے پر احتجاجاً استعفیٰ دیا تھا۔ معصوم اسٹینکزئی کی باقاعدہ نامزدگی کا اعلان پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ سماء

KABUL

TALIBAN

ASHRAF GHANI

NDS

ABDULLAH ABDULLAH

Masoom Stanikzai

Rehmatullah Nabil

Tabool ads will show in this div