جلسےمیں خواتین سےبدتمیزی،پی ٹی آئی تعاون نہیں کررہی

Rana Sana Sot 07-03لاہور : سینیر وزیر پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر پی ٹی آئی تعاون نہیں کر رہی، جلسے میں بدمزگی کرنے والوں کو نادرا کے ذریعے شناخت کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے پر سماء سے خصوصی گفت گو میں وزیرپنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کو کوئی چیز نظر نہیں آتے تو حکومت کے پیچھے پڑ جاتی ہے۔ رانا ثناء نے کہا کہ جلسے میں خواتین سے بدتمیزی پر چھ افراد کو شناخت کیا جا سکتا ہے، ان افراد کو نادرا کے ذریعے شناخت کنے میں آسانی ہوگی، تاہم پی ٹی آئی اس معاملے میں تعاون نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک ٹھس ہوچکی ہے، اپوزیشن قرضے معاف کرنیوالوں کو بچانا چاہتی ہے، کمیشن کھانا اور قرضے معاف کرانا بھی جرم ہے، اپوزیشن کمیشن سے بائیکاٹ کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے۔ سماء

PTI

RANA SANA ULLAH

Panama leaks

PTI jalsa

chairing cross

Manhandling at PTI Jalsa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div