چہرے پر چہرہ
تحریر: شہباز احمد
چہرے کے تاثرات ہمارے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ بدلتے تیور سے جذبات کے اتار چڑھاؤ کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن رویوں کے اظہار کے لئے بعض اوقات چہرے پر چہرہ بھی سجایا جاتا ہے جسے ماسک کہتے ہیں۔ ماسک کا استعمال عموماً تفریح ، مجبوری میں شناخت چھپانے کے لئے یا بطور احتجاج کیا جاتا ہے۔ تحفظ کے لئے یا کسی شخص یا چیز سے لگاؤ یا نفرت کے اظہار کے لئے بھی ماسک کا استعمال بہت موثر ثابت ہوتا ہے۔ ایک خاص انداز اپنانے یا دوسروں سے خود کو ممتاز بنانے کےلئے بھی چہرے پر دوسرا چہرہ چڑھانے کا رواج مقبول ہو رہا ہے۔
ماسک پہنے ہوئے لوگوں کی چند حالیہ تصاویر جمع کی گئی ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے چہروں کو ڈھکے ہوئے ہیں۔
پرجوش نوجوانوں کا یوم آزادی منانے کا منفرد انداز
رینجرز اہلکاروں کا کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن
کراچی میں تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک کارکن ونڈیٹا ماسک پہنے ہوئے
سری نگر میں کشمیری نوجوان بھارتی فوج پر پتھر پھینکتے ہوئے
شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکوں کے خلاف صدر کم جونگ ان کا روپ دھارے نوجوانوں کا جنوبی کوریا میں احتجاج
بیجنگ میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی وجہ سے ماسک پہننا شہریوں کی ضرورت بن چکا ہے
پیرس: غربت کے خاتمے کی مہم چلانے والی تنظیم کے ارکان امریکی، چینی اور فرانسیسی صدور کے ماسک پہن کر احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ کا مداح ایک تقریب کے دوران امریکی صدارتی امیدوار کا خطاب سن رہا ہے
ٹوکیو میں چیریٹی ایونٹ کے موقع پر شرکا نے مائنینس کریکٹر کا روپ دھار رکھا ہے
تحفظ کے لئے شناخت چھپانے کا بہترین طریقہ
چین میں ایک سو دس ملین یوآن کی لاٹری جیتنے والے شخص نے بندر کا ماسک پہن رکھا ہے
جاپان میں پاپ آئیڈل گروپس کے مقابلوں میں اپنی علیحدہ پہچان بنانے کے لئے لڑکیوں کے ایک بینڈ کا منفرد انداز
کوسوو اسمبلی میں نئے صدر کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے آنسو گیس کے شیل پھینک دیئے۔ سکیورٹی اہلکار آنسو گیس سے بچنے کے لئے ماسک پہنے کھڑے ہیں