دہشت گردوں اور سیاسی مخالفین کو ایک قرار دینا درست نہیں، خورشید شاہ

Khursheed Shah BPR 01 06-05

کراچی : وزیراعظم کے یاد کرنے پر خورشید شاہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور میں ترقیاتی کام کرائیں گے اور جتائیں گے بھی نہیں، بس موقع ملنا چاہئے، دہشت گردوں اور سیاسی مخالفین کو ایک قرار دینا درست نہیں۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے یاد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میاں نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں، سکھر بھی اس ہی ملک کا حصہ ہے، سکھر جاکر ترقياتی منصوبے کا افتتاح خوش آئند ہے، ہم لاہور ميں کام کرائيں گے، جتائيں گے نہيں، بس موقع مل جائے۔

مزید پڑھیں ؛ مخالفین اور دہشت گرد ترقی روکنا، افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سياسی مخالفين کو ايک ٹھہرانا درست نہيں، جلسے جلوس کرنا جمہوری انداز ہے۔

واضح رہے کہ سکھر میں موٹر وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ خورشید شاہ کی بہت یاد آرہی ہے، وہ ہم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں جبکہ ہم ان کے علاقے میں موٹر وے بنارہے ہیں۔ سماء

PM

KhursheedShah

Tabool ads will show in this div