فشریز کے سعید بلوچ، دل مراد نے را ایجنٹ ہونے کا اعتراف کرلیا

JIT Dil Murad And Saeed Pkg 06-05 ZOHAIB کراچی: فشریز کراچی سے گرفتار سعید بلوچ اور دل مراد نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں اور "را" اور بی ایل اے کے لیے کام کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل سیکرییڑی سعید بلوچ نے بھی ''را'' سے تعلق کا اعتراف کرلیا۔ دل مراد بی ایل اے کا سہولت کار تھا۔ گرفتار ملزمان نے جی آئی ٹی کے سامنے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ بھجوانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق، سعید بلوچ اور دل مراد کا تعلق لیاری کے گینگسٹرز سے ہے۔ دوران تفتیش ملزمان کا کہنا تھا کہ فشریز سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد بھتہ جمع کرتے تھے۔ بھتے کی رقم ڈاکٹر نثار مورائی کے ذریعے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو بھجواتے تھے۔ ملزمان نے اعتراف کیا عزیر بلوچ کے کہنے پر 150 گینگسٹرز فشریز میں بھرتی کرائے۔ سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر فدا اور فاتح کے ہاتھوں فشریز میں پانچ ملازمین کو قتل کرایا تھا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش جاری ہے۔ سماء

JIT

ppp leaders

fisheries

Tabool ads will show in this div