اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

New Airport Blunder Isb Pkg 05-05

اسلام آباد : اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کے منصوبے میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، سول ایوی ایشن حکام کا لاجواب کارنامی، رن ویز کا درمیانی فاصلہ ایک ہزار میٹر کے بجائے صرف 201 میٹر رکھا گیا، امریکی ڈیزائنر بھی بھاگ گیا، شیخ رشید احمد نے منصوبے کو ہی مذاق قرار دے دیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے روبرو سول ایوی ایشن حکام نے رن ویز کی تعمیر میں غلطی کا اعتراف کرلیا، حکام نے بتایا کہ منصوبے کا امریکی ڈیزائنر بھاگ گیا ہے، رن ویز کا درمیانی فاصلہ 201 میٹر رکھا گیا جبکہ عالمی معیار کے مطابق ایک کلو میٹر ہونا چاہئے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ 36 ارب کے منصوبے کی لاگت 81 ارب تک پہنچ چکی ہے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی سہولت نہیں تو حکام رضیہ بٹ کا ناول کیوں سُنا رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے لاہور ایئر پورٹ توسیعی منصوبے پر 74 ارب کے اخراجات پر کہا کہ اتنا پیسہ خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟، جس پر شیخ رشید احمد نے لُقمہ دیا شاہ صاحب! کیا اتنا کافی نہیں کہ وہ لاہور کا منصوبہ ہے۔ سماء

KhursheedShah

ShaikhRasheed

Standing Committee

Tabool ads will show in this div