کوئٹہ : ماں نے 4 معصوم بچیوں کو قتل کردیا

QTA Mother Killing Pkg 05-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/QTA-Mother-Killing-Pkg-05-05.mp4"][/video]

کوئٹہ : کوئٹہ میں ماں نے اپنی 4 بچیاں ٹنکی میں ڈبوکر قتل کردیں، شوہر کہتا ہے بیوی پر جن بھوت کا سایہ ہے۔

سمنگلی روڈ کی رہائشی ماں نے اپنی 4 معصوم بچیاں اپنے ہاتھوں قتل کردیں، مریم نے اپنی بچیوں کو پانی کی ٹنکی میں ڈبو کر قتل کردیا۔

قتل کی گئی بچیوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان تھیں، شوہر کہتا ہے بیوی پر جن بھوت کا سایہ تھا۔

بچیاں قتل کرنے کے بعد ماں نے پانی کی ٹنکی میں کود کر خودکشی کی کوشش کی لیکن پانی کم ہونے پر باہر نکل گئی اور زور زور سے چیخنا شروع کردیا۔

معصوم بچیوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا۔

پولیس نے ماں کو حراست میں لے لیا ہے، نفسیاتی ڈاکٹر سے بھی رجوع کرلیا گیا، واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ سماء

ZARDARI

BILAWAL BHUTTO

Tabool ads will show in this div