پانامالیکس عمران خان کےگلےپڑرہی ہے،راناثنااللہ
لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ قرضےمعاف کروانےوالےخودکوبچاناچاہتےہیں،عمران خان چاہتےہیں کہ ملک ترقی نہ کرے۔
وزیرقانون پنجاب نے میڈیاسے بات کرتے ہوئےکہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پرقوم کےسامنے درست تصویرلائی جائےگی۔ انھوں نے عمران خان سے سوال کیاکہ بنی گالہ میں گھرخریدنےکیلئےرقم کہاں سےآئی؟۔راناثناء نے عمران خان پر تنقید کی کہ وہ چاہتےہیں کہ ان کی اے ٹی ایم چلتی رہیں۔ راناثناء نے تائید کی کہ اپوزیشن کےٹی اوآرپربات چیت ہونی چاہیے۔
صوبائی وزیرقانون نے کہاکہ رینٹل پاوراورحج اسکینڈل والوں کابھی حساب ہوگا۔ راناثناءاللہ نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کےبیٹوں کی آف شورکمپنیاں ہیں۔عمران خان نےکہا ہےکہ آف شورکمپنی توہوتی ہی حرام ہے۔
انھوں نے طنزیہ کہاکہ تحریک انصاف والوں کے اپنےرہنماؤں کی آف شورکمپنی نکل آئی توبولےڈیکلیئرڈہے۔ سماء