جرگہ کے حکم پر لڑکی کے قتل پر بلاول بھٹو کی مذمت

bilawal bhutto

کراچی: پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایبٹ آباد میں جرگہ کے حکم پر امبرین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی سے جاری بیان کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جرگہ کے حکم پر امبرین کا قتل شرمناک مثال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جرگے کے غیرانسانی دنیا بسانے کےلیے کس طرح معاشرے کو یرغمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ ایبٹ آبادمیں لڑکی کاقتل جرگےکےکہنےپرہوا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معصوم امبرین کے وحشی قاتلوں کو سزا سے بچنے کی کوئی معافی نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا پراسیکیوشن اور عدالت کو چاہیے کہ دونوں اس جرگہ اور غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنے میں اپنی ذمے داریاں سر انجام دیں، اور ملزمان کو سزائیں دے کر ایک مثال قائم کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام جرگہ نظام کے خلاف بغاوت کریں جس کے ذریعے بچوں اور خواتین سمیت معصوم لوگوں کی زندگی اور موت کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ان جرگوں اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ان واقعات کو کبھی قبول نہیں کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے معصوم امبرین کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یکجہتی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ سماء

bilawal bhutto zardari

PPP chairman

Girl Murder

Jirga system

Tabool ads will show in this div