لاہوردھماکا؛واقعےمیں ملوث مبینہ دہشت گردگرفتار

Blast Investigation Lhr Pkg 04-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Blast-Investigation-Lhr-Pkg-04-05.mp4"][/video]

لاہور:گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث  مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ رمضان عرف عظیم کو اٹک سے پکڑا گیا اور اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ سمیت دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

گلشن اقبال پارک دھماکے کی تحقیقات میں سیکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔اس واقعہ میں ملوث مبینہ دہشت گرد قانون کی گرفت میں آگیاہے۔رمضان عرف عظیم اٹک میں روپوش تھا۔

سی ٹی ڈی نے زیرحراست تین سہولت کاروں کی نشاندہی پر کارروائی کی اور مبینہ دہشت گردکوگرفتارکرلیا۔ چھاپے کے دوران ایک خود کش جیکٹ،پریشرککربم میں موجود تین کلو دھماکہ خیز مواداور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ستائیس مارچ کوگلشن اقبال پارک لاہور میں خود کش دھماکے میں78افرادجاں بحق اورایک سو پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ۔  سماء

lahore blast

gulshan iqbal blast

Tabool ads will show in this div