کینیڈامیں جنگلات میں لگی آگ بےقابو،ہنگامی حالت نافذ
ٹورنٹو: کینیڈا کے جنگل کی آگ سے پورا شہر تباہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ فورٹ مک مرے شہر کی ڈیڑھ ہزار سے زائد عمارتوں جلنےکےبعداٹھاسی ہزارافراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ شہر میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فورٹ مک مرے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو تیزی سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔
البرٹا صوبے کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے ایک ہزار چھ سو کے قریب عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ تیز ہواؤں اور شدید گرمی کے باعث آگ پر قابو پانا دشوار ہو رہا ہے اور آگ اب ہوائی اڈے کی جانب پھیل رہی ہے۔ سماء