اسلام آباد:شہری انتظامیہ نے18ہزارلیٹرززہریلادودھ ضبط کرلیا
اسلام آباد: شہری انتظامیہ نے پولیس کےہمراہ ٹول پلازہ پرکارروائی کرتے ہوئے بھیرہ سے18ہزارلیٹرزہریلادودھ منتقل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق بھیرہ ٹول پلازہ پر فوڈانسپکٹرنے دودھ لے جانے والی گاڑیوں کو چیک کیا۔ دودھ کے ڈبووں کوجب آلات سےچیک کیاتواس میں یوریاکھادپائی گئی۔
دودھ اورکھوئےکےساتھ2200 لیٹرڈیزل بھی اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پولیس نے ان کارروائیوں کےدوران 15 ملزمان گرفتارکرلئے جنہیں تھانہ ترنول منتقل کردیاگیا۔ سماء