اگلےبجٹ میں تنخواہ دارطبقے کےلیےاچھی امیدیں نہیں

May 05, 2016

Salaries In New Budget Isb Pkg 05-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Salaries-In-New-Budget-Isb-Pkg-05-05.mp4"][/video]

اسلام آباد: تنخواہ دار اور مزدور طبقہ نئے بجٹ سے زیادہ اُمیدیں نہ لگائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف سات فیصد اور محنت کشوں کی اُجرت میں محض ایک ہزار روپے ماہانہ اضافے کا امکان ہے۔

 وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 7 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ مزدور کی ماہانہ اجرت 13 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔ تنخواہ اور اجرت میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے ہوگا جو پانچ فیصد سے کم ہے۔

حکام کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کے تحت انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے تنخواہ دار طبقے اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا، معیشت میں تاجروں کا حصہ 30 فیصد لیکن ٹیکسوں میں صرف 5 فیصد ہے۔

نئے بجٹ میں ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا، پچاس لاکھ سے زائد افراد کے غیر ملکی سفر، گاڑیوں اور جائیداد کی تفصیلات سمیت تمام ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے۔  سماء

Tax Amensty

Tabool ads will show in this div