آئی سی سی نےون ڈےاورٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی
دبئی:آئی سی سی نےون ڈےاورٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے میں نویں اور ٹی ٹوینٹی میں ساتواں نمبرپر پہنچ چکی ہے۔
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیاکا پہلا نمبر ہے۔ نیوزی لینڈکادوسرا،جنوبی افریقاکاتیسرانمبرہے۔پاکستان ٹیم انتہائی خراب کارکردگی کےبعد آٹھویں سے نویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈکا پہلا نمبر ہے۔ بھارت کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈچیمیئن ویسٹ انڈیزکی ٹیم تیسرے نمبر پرموجود ہے۔
ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں جنوبی افریقا چوتھےنمبرپر ہے جبکہ انگلینڈ پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔آسٹریلیاچھٹےنمبرپرموجود ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں خراب کارکردگی کے بعد ساتواں نمبرپر آگئی ہے۔ سماء