عمرے اور حج پر سیلفی سے متعلق سعودی علماء کا فتویٰ

INT SAUDI ARBAB PKG 04-05 TABISH ریاض : سعودي عرب کے علمائے کرام نے اہم اعلان کرديا، مسجد حرام ميں حج و عمرہ کي ادائيگي کے دوران تصاوير اتارنے اور سوشل ميڈيا پر اسٹيٹس اپ ڈيٹ کرنے کو ممنوع قرار دے ديا۔ سعودي عرب کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر حج اور عمرے کي ادائيگي کے دوران تصاوير اور سوشل ميڈيا پر پل پل کي اپ ڈيٹس دینے کو شرعي طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے۔ اہم فتويٰ سعودي عرب کے علمائے کرام کي جانب ديا گيا، جس کے مطابق مسجد حرام میں عبادت، طواف کعبہ، سعی اور دیگر مناسک ادا کرتے وقت تصاویر کھینچوانا شرعي اعتبار سے جائز نہيں۔ مساجد کوکسی دنیاوی مقاصد کے لیے استعمال نہ کيا جائے۔ بيان ميں مزيد کہا گيا کہ مساجد کا تقدس قائم رکھنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے ۔۔ مساجد ميں  خرید وفروخت، لین دین کرنا بھي صحيح نہيں۔ سماء

UPLOADING

status

Fatwa

Tabool ads will show in this div