سدرة المنتہیٰ کی بلندیوں تک کاسفر،شب معراج آج منائی جائیگی

SHAB E MERAJ PKG 04-05 TABISH اسلام آباد/لاہور/کوئٹہ/پشاور/کراچی : حرم شریف مکہ سے مسجد اقصٰی کی صفوں تک اور آسمانوں کی بلندیوں تک محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا سفر اور انسان کی معراج ہے، یہ امت محمدیہ کا اعزاز ہے۔ ملک بھر میں شب معراج آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ ماہ رجب کی ستائیسویں شب جب ساتوں آسمانوں سے سدرة المنتہیٰ کی بلندیوں تک رب کائنات نے رسول رحمت محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد حرام سے مسجد اقصٰی تک اور وہاں سے قابہ قوسین کی انتہاؤں تک معراج سے سرفراز کیا۔ اللہ کے حکم سے حضرت جبریل علیہ سلام ہزار ہا فرشتوں کے ہمراہ براق کی سواری لیے حاضررسول ہوئے، عرض کیا یا رسول آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، سفر شروع ہوا تو کائنات درود سلام کی صداؤں سے گونجنے لگی۔ آپ نے مسجد اقصٰی میں انبیائے کرام کی امامت فرمائی، انبیاء سے ملاقاتیں کیں، نماز کی فرضیت کا حکم ہوا اور دیگراحکامات ملے، رب کائنات سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ کفار مکہ نے سفرمعراج ماننے سے انکار کیا، مگر حضرت ابوبکرصدق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تصدیق کی اور رسول خدا سے صدیق کا لقب پایا۔ سماء

MUSLIMS

SHAB-E-MIRAJ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div