کراچی میں پولیس کی کارروائیاں،8مبینہ ملزمان گرفتار
کراچی: شہرمیں قانون نافذکرنیوالےادارے رات بھر ایکشن میں نظرآئے۔ مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے تین مبینہ کارندوں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نےبھرپورایکشن کیا۔سرجانی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے کارروائی کی۔اس دوران کالعدم تنظیم کے 3 کارندے دھرلئے گئے۔ملزمان سےچھ دستی بم، تین کلاشنکوف برآمد ہوئے۔ ادھرلانڈھی عیدگاہ میدان کے قریب پولیس نےایک ملزم دھرلیاجس سے بم بنانے کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔مقابلے کےبعد پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔ملیرسٹی سے گرفتار 2 ملزموں سے اسلحہ برآمد ہوا۔
درخشاں میں پولیس نے شیشے کی دکان پر چھاپہ مارکرایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ڈیفنس فیز فائیو میں ہوٹل کی پارکنگ کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ سماء