ایان علی ای سی ایل کیس؛وکیل سےسپریم کورٹ کاحکم اوردستاویزطلب

AYAN ALI KHI PKG  07-03

کراچی: کرنسی اسکینڈل میں ملوث ایان علی کا نام ای سی ایل سےنہ نکالے جانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نےایان کے وکیل سے سپریم کورٹ کے حکم اور دیگر دستاویزات کی نقول طلب کرلیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا،عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نام نہیں نکالا، جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے دلائل دیئے کہ حکم کےپیش نظر ایان کانام ای سی ایل سےنکال دیا گیا تھا۔ انیس اپریل کو ایک نئے نوٹیفکیشن کے ذریعے ایان  کانام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ توہین عدالت کی درخواست غیر موثرہے، مسترد کردی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو سپریم کورٹ کے حکم اور دیگر دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی ۔  سماء

SINDH HIGH COURT

currency scandal

Tabool ads will show in this div