پی ٹی آئی کافیصل آبادسونامی منسوخ،رخ خیبرپختونخواکیجانب موڑدیا

imran-khan-New-Song اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آٹھ مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا، اب کپتان نو مئی کو پشاور، جب کہ گیارہ مئی کو بنوں میں رنگ جمائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آٹھ مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا پارٹی جلسہ منسوخ کردیا، اب کپتان نو مئی کو پشاور، جب کہ گیارہ مئی کو بنوں میں کھلاڑیوں اور متوالوں کے ہمراہ بھر پور رنگ جمائیں گے۔ اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسوں میں ن لیگ کےغنڈوں نے خواتین پر حملہ کیا، جو منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، تاکہ خواتین کا کردار محدود کیا جا سکے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات سے پریشان ہیں، لیگی غنڈوں کے خواتین پر حملوں کے بعد پنجاب پولیس پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والا آٹھ مئی کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کو سازش قرار دیا ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس پر اعتماد اور اپنی پارٹی کی صوبائی حکومت کی وجہ سے عمران خان نے خیبرپختونخوا میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پہلا جلسہ پشاور میں، جب کہ دوسرا جلسہ بنوں میں کریں گے۔ سماء

PTI

KPK

IMRAN KHAN

manhandling

female workers

chairing cross

Faisalabad Jalsa

PMLN workers

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div