فاروق ستار کےکوآرڈینیٹر کی ہلاکت،متحدہ کا آج یوم سوگ

May 04, 2016
MQM-Karachi-Operation [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/MQM-YOUM-E-SOG-KHI-PKG-04-05.mp4"][/video] کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر کی ہلاکت پر ملک بھر میں آج بدھ کو یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ سماء کے مطابق ایم کیو ایم کے سینیر رہنما فاروق ستار کے کوآرڈینیر آفتاب حسین کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، متحدہ رہنما فاروق ستار کے مطابق یوم سوگ پورے ملک میں منایا جائے گا، اور کارکنان بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ مزید پڑھیں : فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب حسین کی نماز جنازہ ادا یوم سوگ کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں : آفتاب حسین کاانتقال حرکت قلب بندہونےسےہوا، رینجرز واضح رہے کہ اس سے قبل آفتاب حسین کی ہلاکت کے بعد رابطہ کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے جب کہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ AFTAB HUSSAIN STILL KHI EX 03-05 رابطہ کمیٹی نے آفتا ب حسین کی زیر حراست ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا، تاہم دوسری جانب رینجرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آفتاب حسین کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ سماء

FAROOQ SATTAR

custody

youm e sog

Aftab Hussain

Mouring Day

Tabool ads will show in this div