سپریم کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو لاپتہ قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو لاپتہ قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جبکہ سیکریٹری دفاع اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تیرہ فروری کو ذاتی طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل سے لاپتہ قیدیوں کے مقدمے کی سماعت کی ۔ عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر پانچ بجے سماعت رکھی تاہم خفیہ ایجنسیوں کے وکیل راجہ ارشاد عدالت میں موجود نہیں ۔۔۔ گذشتہ سال راجہ ارشاد نے بتایا کہ گیارہ افراد کو آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کیلئے تحویل میں لیا گیا ہے، اب بتایا گیا ہے کہ ان میں سے چار انتقال کرچکے ہیں ۔۔۔ عدالت نے سیکریٹری دفاع اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تیرہ فروری تک ملتوی کردی. سماء

میں

کرنے

کا

کو

نے

Army Public School

دیا

Cup

historic

Tabool ads will show in this div