لیسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ کا پہلی بار چیمپیئن بن گیا

Britain Football Soccer - Leicester City fans watch the Chelsea v Tottenham Hotspur game in pub in Leicester - 2/5/16

لندن: انگلش فٹ کلب کی ٹیم لیسٹر سٹی پہلی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بن گیا ہے۔ لیسٹر سٹی نے یہ اعزاز 132 سال بعد حاصل کیا۔

پچھلے سال انگلش پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی کی کارکردگی اچھی نہیں تھی لیکن دوران سال لیگ میں لیسٹر سٹی نے بہترین کھیل پیش کیا اور صرف تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لیسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان میچ اتوار کو کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ لیسٹر سٹی کا چیمپیئن بننا ٹوٹنہم اور چیلسی کے درمیان کھیلے گئے میچ پر منحصر تھا۔

Britain Soccer Premier League

ٹوٹنہم کا چیلسی کیخلاف میچ جیتنا لازمی تھا لیکن کل شب کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔ اسطرح لیسٹر سٹی 132 سالہ تاریخ میں پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بننے میں کامیاب ہوگیا۔ سماء

Manchester United

English Premier League

Leicester City win title

132 years

Tottenham Hotspur

Tabool ads will show in this div